میانوالی: (دنیا نیوز) سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے متنازع بیان کے خلاف مقدمہ درج کے لیے میانوالی اور وہاڑی میں درخواستیں دائر کر دی گئیں۔
میانوالی میں شہری منصور خان نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانیوں کے جذبات مجروح کرنے پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ نواز شریف نے تین بار پاکستان کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا، مگر بے وفائی کی۔
وہاڑی میں تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما طاہر انور نے تھانہ سٹی میں درخواست جمع کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کر کے سزا دی جائے۔