صاف پانی کرپشن کیس: حمزہ شہباز سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ، 13 سوال کئے گئے

Last Updated On 18 May,2018 02:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صاف پانی کرپشن کیس میں ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وزیراعلی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے نیب آفس میں ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی جس کے دوران نیب حکام نے 13 سوالات کئے۔

نیب آفس لاہور میں آج حمزہ شہباز شریف صاف پانی کرپشن کیس میں اپنے خلاف الزامات کا سامنا کرنے پیش ہوئے۔ تفتیش کے دوران نیب حکام نے حمزہ شہباز سے 13 سوالات کئے۔ حمزہ شہباز شریف پر صاف پانی کمپنی اجلاسوں میں شرکت کے دوران فیصلوں پر اثرانداز ہونے کے الزامات ہیں۔

پیشی کے بعد حمزہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دامن صاف ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ صاف پانی کمپنی بورڈ کا ممبر نہیں، 5 اجلاسوں میں شرکت کی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بینظیر دور میں 6 ماہ اڈیالہ جیل رہ چکا ہوں۔