اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کے افتتاح پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی بینک تحفظات دور کرنے کیلئے بھارت پر زور ڈالے۔
ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر کے مطابق کشن گنگا ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے، عالمی بینک کی ثالثی کے باوجود بھارت نے منصوبے کی تعمیر جاری رکھی۔
دفتر خارجہ نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی سے معاہدے کی حرمت کو خطرہ لاحق ہے، اس لیے تحفظات دور کرنے کیلئے بھارت پر زور ڈالا جائے۔