اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دفاع، خارجہ، خزانہ کے وزرا اور مشیر قومی سلامتی، حساس اداروں کے سربراہان، حکام دفتر خارجہ، وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں افغانستان کے ساتھ تعلقات اور سرحدی امور پر بھی بات چیت کی گئی، ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔