بلاول بھٹوکا عیدالفطر کے بعد خیبرپختونخواہ کا رخ کرنیکا اعلان

Last Updated On 04 June,2018 02:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے بعد خیبرپختونخواہ کا رخ کرنے کا اعلان کر دیا، پیپلزپارٹی کے چیئرمین رمضان کے بعد خیبرپختوانخواہ میں انتخابی جلسے کریں گے۔

پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کی قیادت نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں انتخابی جلسوں کا شیڈول پیش کیا۔ بلاول بھٹو خیبرپختونخواہ میں انتخابی مہم کے آغاز میں 5 بڑے جلسے کریں گے جو پشاور، مالاکنڈ، ڈیراسماعیل خان، مردان اور دیر میں ہوں گے۔

بلاول بھٹو پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں اور ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تاریخوں کا حتمی اعلان کریں گے۔ پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی نے بتایا ہے کہ ہم نے چیئرمین کو شیڈول دے دیا، منظوری کے بعد تاریخوں کا اعلان کریں گے، تجویز دی ہے کہ پشاور میں پہلا یا پھر آخری جلسہ ہو، ابتدائی پانچ جلسوں کے بعد انتخابی مہم کے مزید جلسوں کا شیڈول بھی دیا جائے گا۔