ملتان: (روزنامہ دنیا) ”پنجاب کا اگلا وزیرِاعلیٰ بنوں گا“ شاہ محمود قریشی نے اس دعوے کو اپنی انتخانی مہم کا حصہ بنا لیا۔
حلقہ میں مہم چلاتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں نمائندہ شخصیات اور حلقہ کی بااثر برادریوں کو یہ پیغام دینا شروع کر دیا ہے کہ تحریکِ انصاف کی کامیابی کی صورت میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ انہیں ہی ملے گی۔