الیکشن کمیشن کی غیر ملکی مبصرین کو جلد ازجلد ویزے جاری کی ہدایت

Last Updated On 11 June,2018 08:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کی پاکستان آمد کے معاملے پر سیکیورٹی اداروں، وزارتِ خارجہ، داخلہ اور ایف بی آر سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور متعلقہ اداروں کو غیر ملکی مبصرین کو جلد ازجلد ویزے جاری کی ہدایت کی ہے۔

غیر ملکی مبصرین کی پاکستان آمد کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں غیر ملکی مبصرین کا پاکستان میں قیام کا دورانیہ طے کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے ملکی قوانین کے مطابق غیر ملکی مبصرین کو ویزے دیں۔ غیر ملکی مبصرین کے ویزوں کا دورانیہ 4 سے 6 ہفتوں تک ہو گا۔

مبصرین پولنگ سٹیشنز، انتخابی عمل، بیلٹ پیپرز کی گنتی اور نتائج مرتب کرنے کے عمل کا مشاہدہ کر سکیں گے۔ غیر ملکی مبصرین کے حوالے سے حتمی ضابطہ اخلاق جلد جاری کیا جائے گا۔
 

Advertisement