لودہراں: (دنیا نیوز) جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ موروثی سیاست کیخلاف ہیں، اس لئے بیٹے نے بھی الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا، پارٹی میں موجود دیگر لوگوں کو بھی چاہیے موروثی سیاست نہ کریں۔
لودھراں میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پارٹی پر تنقید میڈیا کے سامنے نہیں کرنا چاہتا، ان لوگوں میں سے نہیں جو خود کو میڈیا کے سامنے اچھا بنا کر پیش کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ موروثی سیاست کیخلاف ہوں ایک سے زائد پارٹی کی ٹکیٹیں لینے والوں کو سوچنا چاہیے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں میں لرائی جھگڑے ہوتے ہیں بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے، انکا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں جمشید دستی کے مقابلے میں تحرئک انصاف کا امیدوار کھڑا کرنا ہے یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنی ہے اسکا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔