میانی صاحب قبرستان میں احاطے واگزار کرانے کا عمل چوتھے روز بھی جاری

Last Updated On 24 June,2018 02:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) میانی صاحب قبرستان میں عدالتی احکامات پر احاطے واگزار کرانے کا عمل چوتھے روز بھی جاری ہے۔ سینکڑوں نئی قبروں کی جگہ دستیاب ہو گئی۔

دنیا نیوز نے کی نشاندہی پر عدالت عالیہ لاہور نے بڑا فیصلہ دیا کہ لاہور کےمیانی صاحب قبرستان میں قبضہ کئے گئے احاطے واگزار کرائے جائیں۔ جمعرات سے میانی صاحب قبرستان میں بھرپور اپریشن شروع کیا گیا اور456 احاطوں کی نشاندہی ہو چکی ہے جن میں سے 70 احاطے اب تک واگزار کرائے جا چکے ہیں اور مزید کام جاری ہے۔

عدالت میں کاروائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جاتی ہے، انتظامیہ کے مطابق تما م احاطے واگزار ہونے پر ہزاروں قبروں کی جگہ دستیاب ہو سکے گی جس سے عوام کو فائدہ ہو گا۔