لاہور: ( روزنامہ دنیا ) شاہدرہ چوک پر موبائل فون نمبر مانگنے پر لڑکی نے ٹریفک وارڈن کی پٹائی کر دی جس پر ٹریفک وارڈن نے بھی لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بتایا گیا ہے مسکان رکشے میں جا رہی تھی کہ شاہدرہ چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نے مسکان سے موبائل نمبر مانگا۔ جس پر لڑکی آپے سے باہر ہو گئی اور اس نے ٹریفک وارڈن کو تھپڑ مار دیئے۔ تھپڑکھانے کے بعد ٹریفک وارڈن کو بھی غصہ آ گیا اور اس نے لڑکی مسکان پر تشدد کیا، ساتھی وارڈن نے درمیان میں آکر چھڑوا دیا، شاہدرہ پولیس نے اس واقعہ کا تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔
سی ٹی او لاہور ملک لیاقت نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس پی سٹی آصف صدیق سے اس واقعہ کی رپورٹ مانگ لی ہے سی ٹی او ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ قصور ثابت ہونے پر ٹریفک وارڈن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔