انتخابات شفاف نہ ہوئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا: شہبازشریف

Last Updated On 24 June,2018 03:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتخابات شفاف اور آزادانہ نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ عوام انتشار کی سیاست مسترد کر دیں گے۔ دھاندلی روکنے کیلئے لائرز فورم ہر پولنگ سٹیشن پر نمائندے مقرر کرے۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن لائرز فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ لائرز فورم ہر ضلع و تحصیل کی سطح پر لیگل ایڈ کمیٹیاں تشکیل دے، اگر انتخابات آزادانہ اور شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، دھاندلی روکنے کیلئے لائرز فورم ہر پولنگ سٹیشن پر نمائندے مقرر کرے۔ عوام کارکردگی کے مقابلے انتشار کی سیاست مسترد کر دیں گے۔