عمران خان منشور سے منحرف، لوٹوں کی سیل لگا رکھی ہے: حمزہ شہباز

Last Updated On 24 June,2018 02:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے منشور سے منحرف ہو گئے، لوٹوں کی سیل لگا رکھی ہے، 25 جولائی کوعوام ہماری کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

حمزہ شہباز سے مختلف اضلاع کے پارٹی امیدواروں نے ملاقاتیں کیں، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان اپنےمنشور سےمنحرف ہوچکے، :پی ٹی آئی کا کسی نظریے سے تعلق نہیں۔ عمران نے لوٹوں کی سیل لگا رکھی ہے۔ ہم اپنی 5 سالہ کارکردگی لے کرعوام کے پاس جائیں گے، 25 جولائی کوعوام ہماری کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔