سابق لیگی ایم پی اے رائے منصب کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

Last Updated On 23 June,2018 12:49 pm

ملتان: (دنیا نیوز)مسلم لیگ ن کو ایک اور جھٹکا، نون لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے منصب نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔ رائے منصب آج یوسف رضا گیلانی کے ساتھ پریس کانفرنس میں پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

لیگی رہنما رائے منصب نے نون لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہو کر جماعت سے بغاوت کر دی، رائے منصب اب پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی پی 219 ملتان سے انتخاب لڑیں گے۔