پشاور میں پاک فضائیہ کے طیارے کو حادثہ، 2 پائلٹ شہید

Last Updated On 26 June,2018 07:26 pm

پشاور مین باچا خان ائرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، ہنگامی لینڈنگ کے دوران تربیتی طیارے میں آگ لگ گئی۔

 پشاور: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے طیارے کو حادثے میں 2 پائلٹ شہید ہو گئے، پاک فضائیہ ایف ٹی 7 پی جی طیارہ لینڈنگ کے دوران پشاور ایئربس پر گر کر تباہ ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی

پشاور میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ لینڈنگ کے دوران گر گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں کریش لینڈنگ کےبعد آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔ حادثے کے بعد رن وے کو ہر قسم کی ایئر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔