پشاور شہر کے حلقہ پی کے 77 میں پینے کے صاف پانی کا فقدان

Last Updated On 23 June,2018 10:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور شہر کا حلقہ پی کے 77 کے رہائشی صاف پانی کی سہولت سے محروم، تحریک انصاف حکومت کے پانچ سالوں کے دوران شہریوں کو صاف پینے کا پانی تک میسر نہ ہو سکا۔

پشاور کے اندرون شہر کا حلقہ پی کے 77 جو کسی زمانے میں پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ مانا جاتا تھا۔ 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے شوکت یوسفزئی نے اپنے نام کیا، لیکن اس پوش حلقے میں پانی جیسے بنیادی مسائل کو پانچ سال کے دوران پی ٹی آئی حل نہ کر سکی۔

حلقہ پی کے 77 کے مختلف علاقوں گل بہار، شاہین، مسلم ٹاؤن اور دیگر مقامات پر پینے کے صاف پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ یہ حلقہ پولیو کیسز کی وجہ سے بھی شہرت کا باعث بنا۔ بوسیدہ اور خراب پائپ لائنز صاف پانی کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی پر شہری تحریک انصاف سے نالاں ہیں۔