این اے 243: عمران خان کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد

Last Updated On 23 June,2018 03:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) این اے 243 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کاغذات نامزدگی پر عمران خان کے اصل دستخط نہیں، حلف نامہ اور کاغذات نامزدگی پر موجود دستخط بالکل مختلف ہیں، جانچ پڑتال کے وقت عمران خان کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ موجود نہیں تھے، ریٹرننگ افسر نے میرے اعتراض کو اپنے حکم میں شامل نہیں کیا، کاغذات میں لکھا گیا عمران خان کے خلاف دھرنا کیس زیر التوا ہے یہ نہیں بتایا کہ اس کیس میں مفرور ہیں۔۔

یہ خبر بھی پڑھیں:آر او فیصلے پر عمران خان کی اپیل، الیکشن کمیشن کو نوٹس

درخواست میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے لکھا کہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے کوئی کام نہیں کیا، ،جو وزیر اعظم بننے کا خواہش مند ہے خود تسلیم کر رہا ہے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کوئی کام نہیں کیا، بیرون ملک دوروں کی تفصیلات میں اسپانسرز کا کوئی زکر نہیں، بھارت کے دورہ پر بھی اسپانسر کا کوئی زکر نہیں، عمران خان کے کاغذات نامزدگی غلطیوں سے بھرے پڑے ہیں، لہذا عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں، جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔