6 سال سے بند ثقافتی مرکز 'دریا کنارے' کو عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا

Last Updated On 18 June,2018 02:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاک فوج نے 6 سال سے بند ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی واحد تفریح گاہ اور قدیم ثقافتی مرکز 'دریا کنارے' کو عام لوگوں کے لئے کھول کے شہریوں کے دل جیت لئے۔

عید کے دن بعض شہریوں نے دریا میں کشتی رانی کے مزے لوٹے تو کئی منچلے تیراکی سے لطف اندوز ہوتے رہے، بچوں بوڑھوں اور جوانوں نے بہتے دریا کے کنارے بیٹھ کے اپنے من پسند کھانے بھی کھائے۔

یہاں کی قدیم روایت کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن ملحقہ ضلع بھکر، لکیمروت اور بنوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں یہاں آ کر دریا کنارے تفریح تفریحی کے مزے لیتے ہیں اور یہ خوش مزاج لوگ اپنی اپنی علاقائی ثقافت کے مطابق اپنی خوشی کا اظہار کر کے زندگی کے میلے میں خوبصورت رنگ بھر دیتے ہیں۔

طویل عرصہ کی بندش کے بعد شہر کے ثقافتی و تفریحی مرکز کی بحالی سے ڈیرہ والوں کے چہرے کھل اٹھے۔