لاہور: (دنیا نیوز) نواز شریف کے سینئر لیگی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے اور صلاح مشورے، مسلم لیگ ن کے خلاف ہونیوالی کارروائیوں پر بھر پور احتجاجی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر لیگی رہنماؤں کی نواز شریف سے ٹیلی فونک مشاورت، مریم نواز کا جلد پاکستان واپسی کے بارے میں غور، پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو بھی جلد پاکستان آنے کی درخواست کردی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ مریم نواز نے لیگی ورکرز اور رہنماؤں کے ساتھ ہونیوالی کارروائیوں پر بھی سخت ردعمل کی حمایت کر دی۔
مشاورتی اجلاس میں پرویز رشید، عرفان صدیقی اور مریم نواز نے لندن سے شرکت کی۔