اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے جبکہ بھارت ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دورکرنے میں ناکام رہا ہے۔
دفتر کارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہیومن رائٹس کمشنر کے تحفظات دور کرنے میں ناکام رہا ہے حتی کہ کشمیر رپورٹ پر بھارتی اعتراضات اقوام متحدہ نے بھی مسترد کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ترجمان ظفر بنگش اور انسانی حقوق کمشنر کے درمیان رابطے کی کمشنر آفس نے تردید کی ہے انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر رپورٹ کا جائزہ لئے بغیر اعتراضات اٹھانے پر سخت مایوسی ہوئی۔