اداکارہ مہوش حیات کیلئے اقوام متحدہ کا خصوصی ایوارڈ

Last Updated On 15 July,2018 06:26 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جانب سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا.

لالی وڈ اداکارہ مہوش حیات ، جن کی اداکاری کے سب فین ہیں، آج کل بے حد خوش ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کی جانب سے ان کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیاہے۔ نیویارک میں ملنے والے اعزاز پر مہوش کا کہنا تھا کہ یہ ان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔مہوش نے مزید کہا کہ وہ جہاں بھی جائیں گی ، پاکستان اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کرتی رہیں گی۔

  مہوش حیات نے ایوارڈ ملنے کے بعد اپنے تاثرات فینز کے ساتھ شئیر بھی کئے۔ 

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on