واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے پاکستانی عوام کو جمہوری حق سے محروم رکھنے کی بزدلانہ کوشش ہے، مشکل کی اس گھڑی میں امریکا پاکستان کےساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوؤرٹ نے جاری بیان میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا حملوں کی سخت مذمت کی۔ ہیدرنورٹ نے کہا کہ حملے پاکستانی قوم کو حق رائے دہی سے روکنے کی بزدلانہ کوشش ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کےساتھ کھڑا رہے گا۔
ادھر سعودی عرب نے بھی مستونگ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اورپاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔