واشنگٹن: (دنیا نیوز) اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے افغانستان میں تمام دھڑوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں، امن کا راستہ سخت لیکن قابلِ عمل ہے۔
ملیحہ لودھی نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان عیدالفطر پر تین روزہ جنگ بندی سے 17 سال بعد غیر متوقع ٹھہراؤ آیا ہے، اس پیشرفت سے امن وسلامتی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی طاقتور افواج کی سترہ سالہ جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہیں کر سکی۔ طالبان کی قیادت میں سیاسی حل کیلئے بات چیت پر کافی ہم آہنگی ہے، اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔