پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابی مصروفیات کے باعث نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔
عمران خان کو نیب نے ہیلی کاپٹر کیس میں طلب کر رکھا تھا، چیئرمین تحریک انصاف پر خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کا الزام ہے۔