ڈی جی سول ایوی ایشن کی فضائی سیر، چیئرمین نیب کا نوٹس

Last Updated On 18 July,2018 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی سکردو میں پی آئی اے کے طیارے پر فضائی مٹرگشتی کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کہتے ہیں پی آئی اے وسائل کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔

چیئرمین نیب کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن کی پی آئی اے پرواز پر فضائی سیر کا نوٹس، سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم، پی آئی اے طیارے کی کوڑیوں کے بھاؤ فروخت پر بھی رپورٹ طلب

نیب اعلامیہ کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے دوستوں کے ہمراہ ایئر سفاری پر نانگا پربت کی سیر کی جس کے باعث سکردو سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو ڈھائی گھنٹے سکردو ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑا۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے پی آئی اے وسائل کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے تنزلی کی طرف جا رہا ہے، اس کا سدِ باب کرنا ہو گا۔