پشاور (دنیا نیوز ) پشاور ہائیکورٹ نے میٹرو بس کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منصوبے کی تحقیقات نیب کے سپرد کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں جاری میٹرو بس منصوبہ 24 جون 2018 کو مکمل کیا جانا تھا مگر تاحال اس کی تکمیل نہیں ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقررہ مدت سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد منصوبے کی لاگت میں 19 ارب کا اضافہ ہوگیا اور اس کی لاگت بڑھ کر 49 ارب سے 68 ارب تک جاپہنچی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کیلئے دیگر جاری منصوبوں کے فنڈز بھی اس منصوبے میں استعمال کئے گئے جس کی وجہ سے دیگر منصوبوں کی تکمیل میں بھی تاخیر ہوئی۔