نیب کا وسیم اختر اور آغا سراج درانی کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

Last Updated On 19 July,2018 06:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے میئر کراچی وسیم اختر اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق وسیم اختر کے خلاف 36 ارب روپے کے فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے جبکہ آغا سراج درانی کے خلاف 3 مختلف الزامات کے تحت تحقیقات کی جائیگی۔

سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے، غیر قانونی بھرتیوں، ایم پی اے ہاسٹل اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر میں خوردبرد کا الزام ہے۔

نیب کراچی نے ایس ایس پی فرید جان سرہندی کے خلاف بھی انکوائری کا فیصلہ کیا ہے، ان پر پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔