پشاور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر بس ریپڈ پراجیکٹ کی تحقیقات شروع کر دیں، پی ڈبلیو ڈی اور بی آر ٹی کے مرکزی دفاتر پر چھاپے کے دوران تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، قومی احتساب بیورو نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ پراجیکٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نیب کی دو رکنی ٹیم نے پی ڈی اے اور بی آر ٹی کے مرکزی دفاتر پر چھاپہ مارا اور منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔
نیب ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیم دو افسروں پر مشتمل ہے جو تمام کاغذات کی چھان بین کرے گی، ریپڈ بس منصوبے کے خلاف تحقیقات کا حکم پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے دیا گیا تھا۔ جس میں منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور لاگت میں اضافے پر سوالیہ نشان اٹھائے گئے تھے۔