فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئے، متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حوا کی بیٹیوں پر تیزاب گردی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، فیصل آباد تھانہ گلبرگ کے پاس نڑوالہ روڈ پر 30 سالہ شائستہ اپنی دوستوں کے ہمراہ بازار جا رہی تھی کہ نامعلوم نقاب پوش موٹرسائیکل سوار لڑکی پر تیزاب کی بوتل پھینک کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ لڑکی کو فوری طور پو الائیڈ اسپتال منقتل کر دیا گیا، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی نے نقاب پہن رکھا تھا جسکے باعث چہرہ اور آنکھیں کافی حد تک محفوظ رہی ہیں جبکہ لڑکی کو ضروری طبی امداد دی جارہی ہے۔ دوسری جانب سے سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لے کر فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔