فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں بجلی کے فی یونٹ کی 34 روپے وصولی پر تاجر سڑکوں پر آ گئے، مظاہرین نے احتجاجاً فیسکو ہیڈ آفس کا مین گیٹ بند کر کے دھرنا بھی دیا۔
سخت گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب اور تاجروں کو 34 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل نے فیصل آبا دمیں تاجروں کا میڑ شارٹ کر دیا۔ جڑانولہ کوہ نور سٹی کے تاجروں نے فیسکو آفس کے سامنے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر کے فیسکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بجلی بلوں میں غیر قانونی اضافے پر ملازمین اور صارفین کیلئے فیسکو ہیڈ کواٹر کا مین گیٹ بند کر دیا۔
مظاہرین کا دھرنا 2 گھنٹے تک جاری رہا، جنہوں نے اگلے ماہ زائد بل آنے کی صورت میں ہڑتال اور فیسکو آفس کے گھیراؤ کی دھمکی بھی دی۔