سی ڈی اے کا آپریشن، تالے توڑ کر پارلیمنٹ لاجز خالی کروا لیے

Last Updated On 10 August,2018 06:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق اراکین پارلیمنٹ نے خود پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کیے تو سی ڈی اے حکام کو غصہ آ گیا، بھرپور آپریشن کرتے ہوئے تالے توڑ کر پارلیمنٹ لاجز خالی کروا لیے۔

پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے والے سابق اراکین قومی اسمبلی کے خلاف بڑا آپریشن کرنا پڑا، اپارٹمنٹس کے تالے توڑ کر سامان نکال لیا گیا۔ بلیغ الرحمان اور میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال سمیت کئی شخصیات کو لاجز سے بے دخل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے منتخب نہ ہونے والے ارکین اسمبلی کو لاجز خالی کرنے کے لیے نوٹسز بھجوائے گئے تھے لیکن سب نے سنی ان سنی کر دی۔

سی ڈی اے حکام کو غصہ آیا اور تالے توڑ کر سابق اراکین اسمبلی کا سامان باہر نکال لیا گیا۔ سی ڈی اے کی جانب سے جن سابق اراکین قومی اسمبلی کو نوٹسز دئیے گئے تھے ان میں طلال چودھری، فاروق ستار، امیر الحسنات شاہ، بلال ورک اور شیخ آفتاب بھی شامل ہیں۔