کراچی: ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، بجلی کی فراہمی گزشتہ رات سے معطل

Last Updated On 12 August,2018 11:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) ملک کے معاشی دارالحکومت کراچی میں بجلی کی فراہمی گذشتہ رات سے معطل ہے جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود متعدد علاقوں میں تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

گذشتہ شب کلفٹن، گلستان جوہر، ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، ڈیفنس، جوہر، ملیر، طارق روڈ، گرو مندر، سولجر بازار سمیت کراچی کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے، لائنز ایریا، لیاری میں بھی بجلی غائب ہو گئی۔ گلستان جوہر بلاک 12 میں رات 12 بجے سے برقی رو معطل ہے جس کے باعث شدید حبس کے موسم میں شہریوں کا جینا محال ہو گیا اور انھوں نے رات جاگ کر گزاری۔

ذرائع کے مطابق برقی رو ہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث معطل ہوئی جو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکی۔