لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں ن لیگ کےارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور وفاق میں حکومت سازی کے امور زیر بحث آئیں گے۔
لیگی رہنما طارق فضل چودھری کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی سمیت رہنما شریک ہوں گے جو وفاق میں حکومت سازی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔
شہباز شریف اجلاس میں شریک ارکان کو اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کا اراکین کیلئے پیغام بھی دیں گے اور احتساب عدالت میں جاری کیس کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے۔