چارسدہ: جرگے میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

Last Updated On 14 August,2018 06:12 pm

چارسدہ: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ، 3 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا اور زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

چارسدہ کے علاقے بٹگرام میں جاری جرگے پر فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کرتے ہوئے 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ 3 زخمیوں کی حالت نازک ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مزید کسی ناخوشگوار واقعے کے رونما ہونے سے قبل صورتحال پر قابو پا لیا۔ زخمیوںکو ایل آر ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں ۔