صدارتی انتخاب: پیپلز پارٹی بھی میدان میں، اعتزاز احسن امیدوار نامزد

Last Updated On 19 August,2018 02:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صدارتی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کر دیا۔ پی پی قیادت نے خورشید شاہ کون لیگ اور اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے، شیری رحمان، قمرزمان کائرہ بھی اتحادیوں سےملاقاتیں کریں گے۔

صدرِ پاکستان کے انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی نے بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی قیادت نے سینئر رہنما خورشید شاہ کو ن لیگ سمیت اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دیا ہے جبکہ قمرزمان کائرہ اور شیری رحمن بھی اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اعتزاز احسن پیشے کے اعتبار سے ماہر قانون ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ، اپوزیشن لیڈر سینیٹ سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ حزب اقتدار تحریک انصاف نے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔