سندھ کابینہ: 8 وزیروں اور دو مشیروں نے حلف اٹھا لیا

Last Updated On 19 August,2018 05:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ میں وزراء کے ناموں میں روبدل، حتمی فہرسرست سامنے آ گئی، 10 وزرا نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام گورنر آغاز سراج درانی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔

سعید غنی کو بلدیات اور شہلا رضا کو ترقی خواتین کا قلمدان دیا جائے گا کراچی۔ سردار شاہ کو تعلیم و ثقافت اور اسماعیل راہو کو زراعت کا وزیر بنایا جائے گا۔

شبیر بجارانی معدنیات اور مخدوم محبوب الزمان کو ریونیو کی وزرات دی جائے گی۔ ہری رام کشوری لال جیل خانہ جات اور وزیرِ اقلیتی امور بنایا جائے گا۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو صحت کی وزارت دی جائے گی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو قانون اور اینٹی کرپشن کا مشیر بنایا جائے گا جبکہ سردار محمد بخش مہر کو صنعت و تجارت کے مشیر کا قلمدان دیا جائے گا۔