لاہور: (دنیا نیوز) پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے دونوں ممالک اپنے موقف پر قائم ہیں، کسی بریک تھرو کا کی کوئی توقع نہیں ہے۔
پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن مذاکرات کا دوسرا دور لاہور میں جاری ہے، ذرائع کے مطابق دونوں ممالک مذاکرات میں اپنے موقف پر قائم رہے۔ بھارت کا موقف ہے کہ ان کے منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں، پاکستان کو پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہو گی۔
دوسری جانب پاکستان کا موقف ہے کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں بھی پانی کا ذخیرہ معاہدے کے خلاف ہے، سمندر میں پانی جانے کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں۔ دریائے چناب کے پانی پر سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا حق ہے، بھارت آبی ذخائر دریائے چناب پر نہیں بنا سکتا۔