آرمی چیف کی شہید سب انسپکٹر میاں عباس کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

Last Updated On 06 September,2018 03:34 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہید سب انسپکٹر میاں عباس کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پنجاب پولیس کے شہید سب انسپکٹر میاں عباس کی سول لائنز میں موجود رہائشگاہ پر ان کے لواحقین سے ملاقات کی، فاتحہ پڑھی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہماری زندگیاں وطن کیلئے وقف ہیں، اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ قوم کیلئے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

واضح رہے کہ سب انسپکٹرمحمد عباس 1990 میں افغانی اغوا کار گروپ کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہوئے تھے۔ سوگواران میں اہلیہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔