پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے محرم الحرام میں والدین اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر سرکاری سکولوں میں 6 سے 10 محرم تک تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو بھی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، اس کا اعلان ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محرم کے جلوسوں کے علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں میں 6 محرم سے 10 محرم تک تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔