امریکہ: نیول چیف ظفر محمود کی ترکی، برازیل کےبحری سربراہوں سےملاقاتیں

Last Updated On 20 September,2018 11:56 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) نیول چیف ظفر محمود عباسی نے امریکا میں 23 ویں عالمی سی پاورسمپوزیم میں شرکت کی۔ سمپوزیم کامقصد اقوام عالم کی بحریہ کوایک پلیٹ فارم مہیاکرناہے۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے امریکی حکام سمیت ترکی اور برازیل کی بحری افواج کےسربراہوں سےملاقاتیں بھی کیں۔

سی پاور سمپوزیم میں 150 ممالک کے وفود سمیت 80 ممالک کی بحری افواج کےسربراہ شریک ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم کا مقصد اقوام عالم کی بحریہ کو ایک پلیٹ فارم مہیاکرناہے۔

اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ نے امریکی حکام سمیت ترکی اور برازیل کی بحری افواج کےسربراہوں سےملاقات بھی کی جس میں بحرہند کی سیکیورٹی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق سمپوزیم میں نیول چیف کی شرکت خطے کے امن میں پاکستان کےعزم کی عکاس ہے۔

 

Advertisement