لاہور: فوڈ اتھارٹی نے گندے انڈوں کی ایک اور کھیپ پکڑ لی

Last Updated On 05 October,2018 12:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں گندے انڈوں کا سپلائی نیٹ ورک توڑنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک اور کھیپ پکڑ لی۔

صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے رات گئے لاہور میں کارروائی کی۔ لاہور کے علاقے سلامت پورہ میں 2 کولڈ سٹورز میں رکھے 3 لاکھ 64 ہزار گندے انڈے برآمد کرلیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق گندے انڈوں کو مختلف ہیچریوں سے اکٹھا کر کے ڈرموں کے پیچھے چھپایا گیا تھا۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے مطابق عاشق کولڈ سٹور کو ساڑھے 3 لاکھ گندے انڈے برآمد ہونے پر ایک لاکھ جرمانہ کیا جبکہ الفیروز کولڈ سٹور کو 14 ہزار سے زائد گندے انڈے برآمد ہونے پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا۔