اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 258، پی پی 21 اور پی بی 5 کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کر دی، مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا 723 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 258، پی پی 21 اور پی بی 5 کا الیکشن بھی کالعدم قرار دیدیا۔