نوازشریف کی سیاسی سرگرمیاں، پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس کل طلب

Last Updated On 07 October,2018 04:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نوازشریف نے سیاسی سرگرمیوں کا کل سے باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ن لیگ کی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ جس میں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت اور ن لیگ کو درپیش سیاسی چیلنجز پر غور کیا جائے گا۔

ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا، شہباز شریف کی گرفتاری پر شریف خاندان کی جاتی امرا میں بیٹھک سجی جس میں حمزہ شہباز، سلمان شہباز کے علاوہ مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شہباز شریف سے ملاقات کیلئے تمام قانونی طریقے استعمال کرنے پر گفتگو ہوئی اور حکومت کو سیاسی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کیلئے میدان خالی چھوڑنے کی بجائے سامنے آنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب سے قبل شہبازشریف کی گرفتاری ناقابل قبول ہے، پارٹی ایگزیکٹو کونسل سے کو اعتماد میں لے کر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔