اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر سپیکر اسد قیصر نے قومی اسملی کا اجلاس 17 اکتوبر کو دن 11 بجے طلب کرلیا۔
یاد رہے اپوزیشن اراکین نے اسد قیصر سے قومی اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سردار ایاز صادق، مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر، طاہرہ اورنگزیب نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اپوزیشن وفد نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے جمع کرائی گئی ریکیوزیشن میں مطالبہ کیا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کر اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر بحث کرائی جائے۔