ٹریفک وارڈنز عوام کی تذلیل کرنے لگے، ویڈیو سامنے آگئی

Last Updated On 12 October,2018 12:32 pm

سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ میں پنجاب پولیس کے بعد ٹریفک وارڈنز کی بھی غنڈہ گردی اور شہری کی تذلیل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

5 ٹریفک اہلکار کی تھانہ سول کے علاقہ جیل چوک میں غنڈہ گردی اور شہری کی تذلیل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ وارڈنز اہلکاروں نے نئی موٹر سائیکل کو نمبر پلیٹ نہ ہونے پر جیل چوک میں روکا اور نمبر پلیٹ نہ لگوانے پر چالان کر دیا۔

نئی موٹر سائیکل پر نمبر نہ لگوانے پر شہری اور وارڈنز میں توں تکرار ہوئی تھی جس کے بعد ٹریفک وارڈن طیش میں آگیا اور اپنے پانچ ساتھیوں کو بلا کر شہری کو زدو کوب کیا گالیاں دیں اور گریبان کھینچتے رہے۔غریب شہری ٹریفک اہلکاروں کی منت سماجت کرتا رہا اور کہتا رہا چلان کر دیا ہے گالیان تو نہ دیں۔ گالیان اور زدو کوب کی ویڈیو کسی شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔