اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں انٹرنیٹ جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ سال 2018ء کے پہلے دس ماہ کے دوران سائبر کرائم میں سو فیصد اضافہ ہوا۔
سال 2018ء پاکستان میں انٹرنیٹ جرائم کی شرح میں سو فیصد اضافہ، ایف آئی اے سائبر کرائمز سرکل کو رواں برس 2500 سے زائد شکایات موصول، 209 ملزمان گرفتار ہوئے۔
شکایات کے بعد ایف آئی اے نے 2300 کے قریب انکوائریاں کرتے ہوئے 255 مقدمات درج کیے۔ اب تک 46 ملزم شکنجے میں نہیں آ سکے۔ ایف آئی اے مطابق ملک میں سائبر کرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن حکومت کے 15 نئے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹرز کھولنے سے ان میں کمی آئے گی۔
گزشتہ سال ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی 1200 کے قریب شکایات موصول ہوئیں جن کی روشنی میں 209 کیس رجسٹرڈ کرتے ہوئے 160 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔