لاہور: (روزنامہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بسنت کے تہوار کو واپس لانے کی کوششیں شروع کر دیں، دھاتی ڈور سے ہلاکتوں کی وجہ سے سابق پنجاب حکومت نے بسنت پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خواہش پر کلچر کمیٹی سے ملاقات کی گئی ہے، عوام کی رائے کے بعد فیصلہ کیا جائیگا ۔