لاہور: (روزنامہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے گزشتہ روز ڈیرہ غازی سمیت مختلف شہروں سے آئے ہوئے شہریوں نے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعلیٰ نے شہریوں کے مسائل اور تجاویزسنیں اور موقع پرہی مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کئے ۔وزیراعلیٰ شہریوں سے گھل مل گئے اور احوال دریافت کرتے رہے ۔
ڈیرہ غازی خان کے بزرگ نے وزیراعلیٰ سے پوچھا‘‘سائیں واپس کڈن آسو’’؟ جس پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے جواب دیاپنجاب کے عوام کو چھوڑ کر گھر کیسے آ سکتاہوں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے تمام علاقوں کے شہریوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی میں انتہائی مصروف وقت گزارا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت کی۔