ساہیوال: (روزنامہ دنیا)گورنر پنجاب چودھری سرور کی اہلیہ کی قیمتی گھڑی چوری ہو گئی ۔
گھڑی کی قیمت پچاس لاکھ بتائی جاتی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ بیگم پروین سرور ٹی ایم اے ہال چیچہ وطنی میں سرور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ وہ گھڑی اتار کر نماز پڑھنے گئیں تو واپسی پر گھڑی غائب تھی۔
پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کو حکام نے ٹاسک دیا کہ وہ24گھنٹے کے اندر گھڑی چور کا سراغ لگا کر گھڑی بر آمد کرائے ۔پولیس کی دوڑیں لگ گئیں کیونکہ پولیس کے خصوصی ٰسکواڈ اور پولیس کی موجودگی میں چوری کی واردات نے سب کو ششدر کر دیا۔