کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود کی ملاقات ہوئی، جس میں شعبہ تعلیم کی بہتری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں سکولوں کے نصاب، اساتذہ کی تربیت میں بہتری اور ٹیکنیکل تعیلم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ نصاب کا معیار ایک جیساہونا چاہیے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰم سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سکول سے باہر بچوں کو واپس سکولوں میں لانے کیلیے کوشش کر رہے ہیں، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر تعلیم نے سوشل سیکٹر اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔