تھرپارکر: (دنیا نیوز) تھر میں مسلسل قحط سالی کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال رک نہیں سکا، غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث سول اسپتال مٹھی میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔
سول اسپتال مٹھی میں 66 بچے زیر علاج ہیں جو کہ مختلف امراض میں مبتلا ہیں، یاد رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجی گئی ہیں مگر بچوں کی اموات پر کنٹرول نہیں ہوا ہے۔
صحرائے تھر میں روزانہ بچے مر رہے ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال بچوں کے ہلاکتوں کی تعداد 522 ہو گئی ہے۔